مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی (واس) نے خبر دی ہےکہ ریاض میں چینی صدر شی جن پنگ کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات میں دونوں ممالک میں ہائیڈروجن انرجی اور براہ راست سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے۔
چینی صدر شی جن پنگ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ چینی صدر تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔
آپ کا تبصرہ